کون سے 6 ایم پی ایز کا پنجاب اسمبلی میں داخلہ بند ہوگیا؟ جانیئے اہم خبر

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن میں مسلم لیگ ن کے 6 ایم پی ایز کے ایوان میں داخلے پر پابندی کیخلاف احتجاج، ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے باہر سیڑھیوں پر دھرنا دے دیا۔
پنجاب اسمبلی کے 6 لیگی ارکان پر توڑ پھوڑ کے الزام میں ایوان میں بجٹ سیشن کے موقع پر داخلے کی پابندی عائد کی گئی ہے اور متعلق سرکلر بھی جاری کیا گیا ہے۔داخلے پر پابندی کے حامل 6 ن لیگی ارکان میں محمد اشرف رسول، محمد وحید، یاسین عامر، مرزا جاوید، زیب النساء، طارق مسیح گل کے نام شامل ہیں۔ان ارکان کی تصاویر بھی اسمبلی سیکیورٹی اسٹاف کوجاری کرنے کے ساتھ ساتھ اسمبلی کے داخلی راستوں پر بھی فراہم کی گئیں ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں دو روز کے وقفے کے بعد آج بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …