پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایک اور بڑی کاروائی

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ناقص دودھ کی سپلائی کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 15 ہزار 833 لیٹرناقص دودھ موقع پر ضائع کردیا ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کہتے ہیں تلف کیے جانیوالے دودھ میں مضر صحت کیمیکلز، پاؤڈر، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی تھی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب محمد عثمان کے مطابق صوبہ میں 1929 گاڑیوں میں موجود 3 لاکھ 13 ہزارلیٹر دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 15ہزار833لیٹر دودھ مضر صحت پایا گیا جسے موقع پر تلف کیا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ صرف لاہورمیں 37 گاڑیوں 5 ہزار 751 لیٹر ملاوٹی دودھ ضائع کیا گیا کئی گاڑیوں میں ناقص دودھ برف ڈال کر محفوظ کر کے لایا جا رہا تھا حکام کے مطابق ہفتہ وار نّاکہ بندی سے ناقص دودھ کی سپلائی میں کمی خوش آئند اور بہتری کی طرف اشارہ ہے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب محمد عثمان کا کہنا تھا کہ عوام کو ناقص اور غیر معیاری دودھ سے بچانے کیلئے کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …