اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن مظہر سرور کا چک آسو میں گرینڈ آپریشن

لاہور(اپنے نمائندے سے) ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن مظہر سرور کا چک آسو میں گرینڈ آپریشن، صوبائی حکومت کی 700کنال سے زائد سرکاری اراضی واہ گذار کروا لی گی۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن مظہر سرور نے آپریشن کا آغاز صبح دس بجے پولیس کی بھاری نفری اور ریونیو سٹاف کے ہمراہ شروع کیا موقع پر صوبائی حکومت کی سرکاری اراضی پر قابض ناجائز قابضین کی جانب سے تکرار اور مزاحمت کے باعث پولیس اہلکار اور ریونیو سٹاف بھی خاصا متحرک نظر آئے رات گئے تک صوبائی حکومت کی 700کنال اراضی وا ہ گزار کرواتے ہوئے متعدد پختہ تعمیرات کو گرا دیا گیا اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھی آپریشن کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھجوا دی گئی سرکاری اراضی کا قبضہ محکمہ ریونیو نے اپنی تحویل میں لیتے ہوئے موقع پر پولیس کی بھاری نفرتی تعینات کر دی ہے ڈپٹی کمشنر لاہور نے آپریشن کی کارروائی کو سراہتے ہوئے لینڈ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عندیہ دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …