اختیارات کا ناجائز استعمال یا دباﺅ ڈالنے کی کوشش ،پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے شعبہ انٹیلی جنس ونگ کا اہلکار اراضی ریکارڈ سنٹر کوٹ ادھو سے انتقال اندراج رجسٹرڈ لیکر بھاگ نکلا

لاہور(اپنے نمائندے سے) اختیارات کا ناجائز استعمال، یا دباﺅ ڈالنے کی کوشش پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے شعبہ انٹیلی جنس ونگ کا اہلکار اراضی ریکارڈ سنٹر کوٹ ادھو سے انتقال اندراج رجسٹرڈ لیکر بھاگ نکلا پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے الٹا سروس سنٹر انچارج کو معطل کر دیا تحقیقات کر رہے ہیں حقائق سامنے آنے پر میڈیا کو مزید آگاہی دیں گے ترجمان PLRA روزنامہ ”پاکستان“ کو ملنے والی مبینہ معلومات کے مطابق گزشتہ دنوں مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادھو میں عابد حسین نامی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے شعبہ انٹیلی جنس ونگ کے اہلکار نے وزٹ کیا اور سروس سنٹر انچاج منصور احمد سے انتقالات اندراج رجسٹرڈ مانگ لیا جس پر سروس سنٹر انچارج نے انتقالات مینول رجسٹرڈ انٹیلی جنس ونگ اہلکار کے حوالے کر دیا۔تاہم تھوڑی دیر بعد ہی سروس سنٹر انچارج کی جانب سے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو بذریعہ میل اور فوٹیج مہیا کرتے ہوئے آگاہی دی گئی کہ عابد حسین اہلکار انٹیلی جنس انتقال رجسٹرڈ لیکر موقع سے بھاگ نکلا ہے جس کا نوٹس لیا جائے سروس سنٹر انچارج کی آگاہی رپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے تھوڑی دیر بعد ہی الٹا اطلاع کندہ کو معطل کرتے ہوئے ہیڈ کوارٹر میں حاضری رپورٹ کرنے کا حکم نامہ صادر کر دیا گیا صوبے بھر کے سروس سنٹر انچارج الٹی بہنے والی اس گنگا کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے دوسری جانب ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا عمل جاری ہے اصل حقائق سامنے آنے پر میڈیا کو تفصیلی آگاہی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …