’’مشن کلین لاہور‘‘ کو بریک لگ گئی

لاہور(نیٹ نیوز) ’’مشن کلین لاہور‘‘ کو بریک لگ گئی۔ ضمنی انتخابات کے بعد بھی گرینڈ آپریشن کا آغاز نہ ہو سکا ۔ آپریشن کیوں التوا کا شکار ہے ۔ پنجاب حکومت کا ’’مشن کلین لاہور‘‘ لٹک گیا ۔ چودہ روزہ آپریشن میں صرف پانچ دن غیرقانونی تعمیرات کومسمار کیا گیا ۔ جبکہ نو دن آپریشن معطل رہا۔ حکومت کی پالیسی کے مطابق ضمنی انتخابات کے بعد باقاعدہ آپریشن کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ مگر ضمنی الیکشن کے بعد بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع نہ ہوسکا۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ایل ڈی اے تذبذب کا شکار ہے ۔ آج لیاقت چوک، ڈیرہ اور نیلام گھر میں ہونے والا آپریشن ملتوی کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …