پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے چودہ سال مکمل

لاہور(نیٹ نیوز) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے چودہ سال مکمل ۔ ریسکیو آفس پی سی ایس آئی آر میں شاندار تقر یب کا انعقاد۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ عوام کو بروقت طبی امداد کی فراہمی ریسکیو 1122 کے 14 سال مکمل ،ریسکیو آفس ، پی سی ایس آئی آر میں سجی شاندار تقریب ۔ 2004 میں چودھری پرویز الٰہی کی سربراہی میں بنائی گئی ریسکیو 1122 کی 14 سالہ خدمات۔ سپیکر پنجاب اسمبلی اور ریسکیو اعلیٰ افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد میں شرکت ۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے ریسکیورز کو انکی ترقی اور دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔ ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام اضلاع اور 38 تحصیلوں میں لوگوں کو ریسکیو 1122 نے 14 سا ل میں 63 لاکھ سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی ۔ تقریب کے اختتام پر ریسکیو 1122 کی 14 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور بانی ریسکیورز کو اعزازی شیلڈز سے نواز ا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …