محکمہ بلدیات کے اکثر شعبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لائیں گے

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کہتے ہیں محکمہ بلدیات کے اکثر شعبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لائیں گے۔ سرخ فیتہ ختم کرنا ہوگا۔ منصوبوں کے صرف فیتے نہیں کاٹیں گے عملی کام ہوگا۔ سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کی زیر صدارت اہم اجلاس۔ محکمہ بلدیات کے افسران کی شرکت ۔سینئر صوبائی وزیر کا اجلاس میں کہنا تھا کہ منصوبوں کے صرف فیتے نہیں کاٹیں گے ،عملی کام کریں گے۔ اگلے ہفتے مختلف اضلاع کے دورے کروں گا ، موقع پر ایکشن ہوگا ۔ ہر ضلع میں صفائی ستھرائی کا بہترین نظام لائیں گے ۔ آئندہ ہر شعبے کیلئے کسی مخصوص کمپنی کی بجائے عام نیلامی ہوگی ۔ سرکاری محکمے صرف پیسہ خرچ نہیں کریں ،کمانا بھی ہو گا ۔ عوام کومحکموں تک رسائی دیں گے ۔ نئے نظام میں شہری سہولتوں کی فراہمی ٹاؤن کی سطح پر یقینی بنائیں گے ۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے محکمہ بلدیات کے افسران کو ترقیاتی کاموں کی فہرستیں بنا نے کی ہدایات بھی کیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …