جعلی میندیٹ والی حکومت کو مسلط کیا گیا رانا ثنا اللہ

لاہور(نیٹ نیوز) احتساب عدالت کے باہر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دیانت دار شخص کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا ملک پر جعلی میندیٹ والی حکومت کو مسلط کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا آمر یہاں بر سر اقتدار رہے ہیں یہ سب کچھ ان کی یاد دلا رہا ہے، افسوس کی بات ہے کہ شہباز شریف کے سینئیر وکیل امجد پرویز کو گاڑی سے ایک کلومیٹر پیچھے اتارا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا یہ اوپن کورٹ کے تصور کی نفی ہے۔ انہوں نے کہا انتقامی کاروائیاں کی جا رہی ہیں، پوری دنیا جانتی ہے کہ شہباز دیانت دار ہیں۔ ان کو بے بنیاد الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا انتقامی کاروائیاں ملک کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ پی ٹی آئی پر نشتر برساتے ہوئے ان کا کہنا تھا اگر ان حالات پر قابو نا پایا گیا تو ملک میں بد ترین بھونچال آ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …