باکسر عامر خان نے بچوں کا دل جیت لیا

(نیٹ نیوز/میڈیا 92 نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لیڈز میں بچوں کے اسپتال کا دورہ کیا اور دل کی سرجری کے مریض بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔

برطانوی شہرلیڈز میں اسپتال کے دورے کے دوران باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں بچوں کے ساتھ وقت گزار کر انہیں بہت اچھا لگا، بچوں کے چہروں پر خوشی لانا ان کی فاونڈیشن کا اصل مقصد ہے۔ عالمی شہرت یافتہ باکسر نے کہا کہ انہیں برٹش پاکستانی ہونے پر فخر ہے وہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے سوہاوہ میں عامر خان نے یتیم بچوں کے لیے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …