موجودہ حکومت جمہوری نظام کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہی ہے

لاہور(نیٹ نیوز) آواری ہوٹل میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کا دوسرا روز۔ بلاول بھٹو، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر شیریں مزاری کی شرکت۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کہتے ہیں موجودہ حکومت جمہوری نظام کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ آواری ہوٹل میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کا دوسرا روز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر شیریں مزاری ،آسٹریلین ہائی کمشنر سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر انسان دوست معاشرے کے لئے مشعل راہ تھیں۔ جمہوری نظام بیرونی قوتوں کی وجہ سے مسلسل خطرے کی جانب بڑ ھ رہا ہے۔ حکومت اقتصادی معاملات کو چندہ جمع کر کے چلانا چاہتی ہے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ افسوس ہمیں کام کرنے نہیں دیا گیا۔ قومی مفاد میں شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب ہاتھ بڑھایا۔ اس موقع پروفاقی وزیر شیریں مزاری نے سردار ایاز صادق کو جواب دیتے ہوئے کہا یہ سسٹم الیکشن کمیشن ہم نے نہیں بنایا ہم پہلی بار حکومت میں آئے ہیں۔ سسٹم کی خرابیاں درست کریں گے امید ہے بلاول بھٹو سپورٹ کریں گے۔ کانفرنس کے کے دوران مقررین نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …