الیکشن کمیشن آج اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق اہم فیصلہ کرے گی

(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)
ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ڈالے گئے 6233 ووٹوں کو گنتی میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج ہوگا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق نادرا حکام آج چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں کو حتمی نتائج کا حصہ بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کے مطمئن ہونے پر ہی ووٹ شامل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔
الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ اوورسیز ووٹرز کا ضمنی انتخابات میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور نادرا سے آج آئی ووٹنگ کے متعلق بریفنگ لی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 7364 رجسٹرڈ سمندر پار پاکستانیوں میں سے 6233 نے ووٹ ڈالا اور اس طرح آئی ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 83.5 فیصد سے زائد رہا۔
الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 5117 اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 1116 رجسٹرڈ اوورسیز پاکستانیوں نے ووٹ ڈالے۔
واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانیوں کے کاسٹ کیے گئے ووٹوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے اور 6 حلقوں میں ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں جہاں جیت کا مارجن بہت کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …