محکمہ اینٹی کرپشن فیصل آباد کے انوسٹی گیشن افسران نے فیصل آباد اراضی ریکارڈ سنٹر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی بدعنوانی، جعلسازی،فراڈ اور سرکاری رقبے کی فروخت میں شامل اصل ملزمان کو کلین چٹ دیدی

لاہور(اپنے نمائندے سے) محکمہ اینٹی کرپشن فیصل آباد کے انوسٹی گیشن افسران نے فیصل آباد اراضی ریکارڈ سنٹر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی بدعنوانی، جعلسازی،فراڈ اور سرکاری رقبے کی فروخت میں شامل اصل ملزمان کو کلین چٹ دیدی ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سے مقدمہ نمبر40/17 اور 39/17 کی بابت فوری نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے ملزمان سے سرکاری رقبے کی فروخت اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے کمائی جانے والی دولت حکومتی خزانے میں جمع کروانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے مزید معلوم ہوا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن فیصل آباد سرکل کے انوسٹی گیشن آفیسر فیصل آباد اراضی ریکارڈ سنٹر میں جعلسازی سے سرکاری رقبے کو منتقل کرنے والے با اثر ملازمین کے معاون بن گئے ۔ محکمہ اینٹی کرپشن فیصل آباد سرکل کی کارروائی چھوٹے ملازمین تک محدود ہو کر رہ گئی کروڑوں روپے کی جعلسازی اور حکومتی زمین کی بندر بانٹ میں شامل اصل ملزمان کو انکوائری میں کلین چٹ دیدی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی حکومت آنے سے قبل با اثر سیاسی شخصیات کی مداخلت، دباﺅ اور ساز باز کے نتیجے میں مقدمہ نمبر40/17اور 39/17 میں اصل ملزمان کو کلین چٹ دیدی گئی ہے فیصل آباد کے شہریوں نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد اراضی ریکارڈ سنٹر میں ہونے والی جعلسازی اور ان مقدمات کی تحقیقات ہیڈ آفس میں کروائی جائیں تمام حقائق سامنے آ جائیں گے یہ فیصل آباد میں 700 کنال اراضی ہتھیانے کی کوشش کی گئی ہے اس کی ریکوری اور اس کا تمام تر کریڈیٹ بھی محکمہ اینٹی کرپشن کو جاتا ہے شہریوں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سے مزید مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سروس سنٹر انچارج عمران مشتاق، علی نواز گورائیہ اور قمر زمان چٹھہ کو شامل تفتیش کرتے ہوئے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں تعیناتی کے دوران سرکاری اراضی کو بیچنے ، اثاثہ جات میں اضافہ کرنے کے باعث اکٹھی کی جانے والی رقوم کی ریکوری کرتے ہوئے سرکاری خزانے میں درج کروائے جائیں اور قانون کے مطابق میرٹ پر اس کیس کا فیصلہ کیا جائے اس کیس میں اے ا و ایس کمپنی کے ملازمین اور افسران کو بھی باہر نکال دیا گیا ہے ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن میں ان ملازمین کے معاون بننے والے تفتیشی افسران کے خلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …