سیکریٹری بورڈ ریونیو پنجاب نے محکمہ مال میں ضم کئے جانے والے 23پٹواریوں کی پٹوار اسناد، ڈومی سیل، سروس بک اور سیٹلمنٹ سے محال ایڈجسمنٹ کے تحریری احکامات کا ریکارڈ طلب کرلیا

لاہور(اپنے نمائندے سے) سیکریٹری بورڈ ریونیو پنجاب نے محکمہ مال میں ضم کئے جانے والے 23پٹواریوں کی پٹوار اسناد، ڈومی سیل، سروس بک اور سیٹلمنٹ سے محال ایڈجسمنٹ کے تحریری احکامات کا ریکارڈ طلب کرلیا صوبائی دارالحکومت کے اہم پٹوار سرکلوں میں تعینات 23پٹواریوں کو بھی ڈی جی خان بھجوانے کی تیاری کی جا رہی ہے ،ذرائع اگر ان پٹواریوں سے بھی چارج واپس لے لئے گئے تو اینٹی انکروچمنٹ کے تحت کئے جانے والے آپریشن اور دیگر اضافی ڈیوٹیاں سنبھالنے میں مصروف افسران کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا قبل ازیں ہی پٹواریوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے محکمہ ریونیو کے انتظامی معاملات بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں گجرات، پنڈی اور ضلع لاہور کے ڈپٹی کمشنر صاحبان بھی پٹواریوں کی ڈی جی خان منتقلی فیصلے پر ناخوش ہیں محکمہ مال میں اس وقت ہماری ایڈجسٹمنٹ کی گئی جب آسامیاں خالی تھیں اور ہم میرٹ پر ان آسامیوں کے تمام قانونی تقاضے پور ے کرنے کے بعد ایڈجسٹ کئے گئے تھے پٹواریوں کا موقف بھی سامنے آ گیا بروز پیر کو محکمہ مال میں ضم ہونے والے پٹواریوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا جائے گا بورڈ آف ریونیو ذرائع نے تصدیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …