بورڈ آف ریونیو پنجاب کے سینئر ممبر طارق نجیب نجمی کے احکامات نے صوبائی دارالحکومت کے شعبہ سیٹلمنٹ کے 84پٹواریوں پر قیامت ڈھا دی

لاہور(میڈیا92رپورٹ) بورڈ آف ریونیو پنجاب کے سینئر ممبر طارق نجیب نجمی کے احکامات نے صوبائی دارالحکومت کے شعبہ سیٹلمنٹ کے 84پٹواریوں پر قیامت ڈھا دی۔ شعبہ سیٹلمنٹ کے 84پٹواریوں کی لسٹ مرتب کرتے ہوئے ڈی جی خان میں سیٹلمنٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا شعبہ سیٹلمنٹ کے پٹواری آپس میں جھگڑے بھول کر سینئر ممبر کے احکامات سن کر خوفزدہ ہو گئے 15-15سال ضلع لاہور کے مقتدر پٹوار خانہ جات کے ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے والے پٹواریوں نے ان احکامات کو آفت زدہ قرار دیدیا پٹواریوں کی کثیر تعداد نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع لاہور میں خالی سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ میرٹ پر کریں تو وہ تاحیات بورڈ آف ریونیو کی انتظامیہ کے لئے دعا گو ہوں گے پٹواریوں کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیت بورڈ آف ریونیو کے سینئر جمعبندی اور نجیب نجمی شعبہ سیٹلمنٹ کے تمام پٹواریوں کے مسائل سے بھی بخوبی واقف ہیں پٹواریوں نے ڈی جی خان منتقلی کے فیصلہ پر نظرثانی کیلئے سینئر ممبر سے اپیل کر دی ہے دوسری جانب بورڈ آف ریونیو ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی جی خان سیلٹمنٹ آپریشنل کی اجازت دیدی اور باقاعدہ تحریری احکامات بھی جاری ہو چکے ہیں نظرثانی کی اپیل مشکل سے ہی حل ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …