ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت وصولی نہ دینے والے سائل کا انتقال التوا کا شکار ہو گیا

لاہور(میڈیا92رپورٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت وصولی نہ دینے والے سائل کا انتقال التوا کا شکار ہو گیا تحصیل ماڈل ٹاﺅن کے پٹوار سرکل چند رائے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدالت کے فیصلے کو ہوا میں اڑا دیا گیا پرائیویٹ عملے نے منہ مانگی رشوت نہ دینے والے سائل کو دربدر کی ٹوکریں کھانے پر مجبور کر دیا ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔مزید معلوم ہوا کہ تحصیل ماڈل ٹاﺅن کہ پٹوار سرکل چند رائے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدالت سے آنیوالے فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا ذرائع کے مطابق 29-5-2018کو سینئر جونیئر انتقال کی بابت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدالت نے فیصلہ سنایا اور پٹواری حلقہ چندرائے کو ہدایت کی کہ سینئر رجسٹری کا انتقال درج کیا جاوے تاہم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدالت سے 5ماہ قبل سنایا جانے والا فیصلہ ریونیو سٹاف کی بد نیتی اور کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا مبینہ طور پر ملنے والی اطلاعات کے مطابق پٹوار خانے میں تعینات نقلی پرائیویٹ پٹواریوں کی جانب سے اس فیصلے پر عملدرآمد کی صورت میں سائل کو ایک لاکھ روپے بطور رشوت بھرنا ہو گی رشوت نہ دینے کی صورت میں پٹوار سرکل چندرائے میں آج بھی فیصلہ التوا کا شکار ہو چکا ہے جو کہ محکمہ مال کے با اثر پٹواری کی غنڈی گردی اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے شہری نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اویس ملک سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …