کنگ خان بھی ملالہ یوسف زئی کے مداح نکلے،اہم خبر

ممبئی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان بھی پاکستان کا فخر ملالہ یوسف زئی کےپرستار نکلے، انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ ان کے لیے ملالہ سے ملاقات باعث افتخار ہوگی۔
بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے مل کر بے حد خوشی ہوگی اور ملالہ سے ملاقات ان کے لیے باعث افتخار ہوگی۔
شاہ رخ خان کی جانب سے ملالہ کے لیے یہ ٹوئٹ اُس وقت جاری کیا گیا جب ملالہ نےبھارتی اداکارکے لیے ٹوئٹ جاری کیا اور کہا کہ ’وہ اب بھی آکسفرڈ یونیورسٹی میں اُن کی آمد کی منتظر ہیں۔‘


تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے والی ملالہ یوسف زئی نے یہ ٹوئٹ آکسفرڈ یونیورسٹی کے پرنسپل ایلن رسبریجر کے ٹوئٹ کے جواب میں کیا تھا، جس میں یونیورسٹی کے پرنسپل نے شاہ رخ خان کو دعوت دی تھی کہ وہ یونیورسٹی آئیں اور طلبہ سے گفتگو کریں۔
بعد از سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربھارتی اداکار شاہ رخ خان نےملالہ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ سے مل کر بےحد خوشی ہوگی اور آپ سےملاقات میرے لیے باعثِ افتخار ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی ٹیم سے کہوں گا کہ وہ جلد از جلد اس ملاقات کو شیڈول کرے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …