میاں شہباز شریف کے احتساب عدالت میں پیشی کے دوران لیگی کارکن احتجاج اور نعرے بازی کرتے رہے

لاہور(نیٹ نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے احتساب عدالت میں پیشی کے دوران لیگی کارکن احتجاج اور نعرے بازی کرتے رہے، کئی متوالے بکتر بند گاڑی پر چڑھ گئے۔ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر کارکن بھی جاپہنچے، کارکنوں نے بکتربند گاڑی کو گھیر لیا اور خوب نعرے بازی کی، کئی متوالے کارکن بکتربند گاڑی پر چڑھ گئے۔ سینئر رہنما عمران نذیر اور پرویز ملک بھی بکتربند گاڑی پر چڑھ کر نعرے لگواتے رہے، اینٹی رائٹس فورس نے کارکنوں کو گاڑی سے نیچے اتاردیا۔ احتجاج میں خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، احتجاج کے دوران ایک کارکن کی حالت خراب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …