شعبہ سیٹلمنٹ آپریشن کی منظوری کس نے دی تھی اور اس کی کتنی دفعہ معیاد بڑھائی گئی تھی

لاہور(میڈیا92نیوز) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایت پرسیکریٹری ریونیو پنجاب نے ڈپٹی کمشنر لاہور، راولپنڈی اور گجرات کو شعبہ سیٹلمنٹ کی بنیاد پراس کی معیاد ابتدائی آسامیوں کی منظوری سے لیکر آخری بھرتی تک کی تفصیلی رپورٹ بورڈ آف ریونیو میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی سیکریٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب نے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان کو مراسلہ جاری کر دیا، مزید معلوم ہوا ہے کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب طارق نجیب نجمی کی ہدایت پر سیکریٹری ریونیو پنجاب نے ضلع لاہور، راولپنڈی و گجرات کے ڈپٹی کمشنر صاحبان کو تحریری مراسلہ لکھتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی مراسلہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر صاحبان سے پوچھا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر شعبہ سیٹلمنٹ آپریشن کی منظوری کس نے دی تھی اور اس کی کتنی دفعہ معیاد بڑھائی گئی تھی، سیٹلمنٹ آپریشن کی ابتدا میں کل کتنی آسامیوں کی منظوری ہوئی تھی اور کتنے افراد کو بھرتی کیا گیا اور جن کو بھرتی کیا گیا تھا ان احکامات اور کنٹریکٹ میں کیا شرائط و ضوابط رکھی گئی تھی محکمہ مال میں کل کتنے ملازمین ارجنٹ کئے گئے ہیں اور ان کی ایڈجسٹمنٹ کا کیا طریقہ کار رکھا گیا اور منظوری احکامات ہوئی اور موجودہ سیٹلمنٹ آپریشن کی کیا پوزیشن ہے سیٹلمنٹ آپریشن کیا 100فیصد مکمل ہو گیا ہے یا ابھی بھی نامکمل ہے جو سٹاف محکمہ مال سے تعینات کیا گیا ہے اور جو دوسرے محکموں سے لیا گیا ہے ان کی موجودہ پوزیشن کیا ہے ۔سیکریٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے 3دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ذرائع نے مزید آگاہی دی ہے کہ جن پٹواریوں کی محکمہ ریونیو ایڈجسٹ کی گئی ہے ان کی نوکریاں بھی خطرے میں پڑ چکی ہیں اور اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو سب کو یکساں قانون کے تحت لسٹ میں شامل کرنا چاہ رہا ہے بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے جاری کردہ چٹھی ایڈجسٹمنٹ میں آنیوالے 26پٹواریوں کے سروں پر تلوار بن کر لٹک گئی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …