نائب تحصیلدار کے دو ٹوک جواب سے ریونیو سٹاف دھلہ کلہ خاموش ہو گیا

لاہور(میڈیا92نیوز) تحصیل کینٹ کی قانون گوئی جامن کے نائب تحصیلدار محمد اقبال نے پرچہ رجسٹری قانون کے تحت اندراج کئے جانے والے انتقالات کو پاس کرنے سے صاف انکار کر دیا، پٹوار سرکل دھلہ کلہ کی تصدیق کے لئے دو یا پرانے تحصیلدار سے انتقال پاس کروانا نائب تحصیلدار کے دو ٹوک جواب سے ریونیو سٹاف دھلہ کلہ خاموش ہو گیا 2ماہ سے زیر التوا انتقالات کی پاسنگ نہ ہونے پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کمشنر لاہور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، مزید معلوم ہوا ہے کہ تحصیل کینٹ کی قانون گوئی جامن میں تعینات ریونیو افسر محمد اقبال اپنی عجیب و غریب حرکات اور اپنے طرز انداز کے حوالے سے پہلے ہی مشہور ہے اور اپنی سروس میں نئے نت کاموں کی وجہ سے بری شہرت کے بھی حاصل ہے مذکورہ نائب تحصیلدار نے پرچہ رجسٹری قانون پر عمل درآمد کرنے کی مخالفت کر دی ہے اور پٹوار سرکل دھلہ کلہ میں سینکڑوں انتقال درج کئے گئے پڑتال ڈالی گئی مگر پاس نہیں کئے جا سکے جس کی وجہ مذکورہ نائب تحصیلدار کی جانب سے انتقال پیسے مانگیں بتائی گئی مذکورہ نائب تحصیلدار محمد اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جس کو زیادہ جلدی ہے وہ سابقہ نائب تحصیلدار سے کام کروائے میں اتنی جلدی نہیں کر سکتا ہے میں نے ہمیشہ کام اپنے طریقے سے کیا ہے ۔شہریوں کی کثیر تعداد مذکورہ نائب تحصیلدار کے خلاف سراپا احتجاج بن چکی ہے شہریوں کاکہنا ہے کہ 2سے ڈھائی ماہ ہو چکے ہیں مگر انتقالات کو جان بوجھ کر پاس نہیں کیا جا رہا ہے کمشنر لاہور اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور موضع دھلہ کلہ کے انتقالات جلد منگوا کر دیکھیں کہ سرعام رشوت وصولی نہ ملنے پر انتقالات کو روک رکھا ہے جو کہ لاقانونیت کی بڑی مثال ہے نائب تحصیلدار کو فوری طور پر معطل کیا جائے شہریوں نے ریونیو انتظامیہ سے مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …