لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت

لاہور (نیٹ نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت، عدالت نے آمنہ عمران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سوڈیوال کے رہائشی ریاض احمد کی درخواست پر سماعت کی ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف عدالتی احکامات پر عمل نا کرنے پر توہین عدالت کی کاروائی کی استدعا کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ عدالتی احکامات ہونے کے با وجود داد رسی نہیں کی گئی۔ لہذا عدالتی حکم عدولی پر ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …