ہربنس پورہ کچی آبادی اور رہائشی آبادی کے خلاف آپریشن موخر ، محکمہ ریونیو نے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(میڈیا )ہربنس پورہ کچی آبادی اور رہائشی آبادی کے خلاف آپریشن موخر ، محکمہ ریونیو نے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ، سرکاری زمینیں بچنے والوں سے ریکوری کرتے ہوئے حکومتی خزانے میں سرکار کی جائیداد کی قیمت جمع کروانے کی ہدایت آگئی۔ ہربنس پوڑہ میں گنتی کے لینڈ مافیا سے ریکوری کی بابت آج اہم اجلاس آئی جی پنجاب سمیت محکمہ ریونیو کی اعلی انتظامیہ کی شرکت سخت کاروائی کا عندیہ دیدیا گیا۔تحصیل شالیمار کے پٹوار سرکل ہربنس پوڑہ میں سرکاری زمنیوں پر قابض 40 بااثر قبضہ مافیا کی لسٹ مرتب کرلی گی ۔ابتدائی طور پر بنائی جانے والی اس لسٹ میں ایسے لینڈ مافیا کا نام شامل کیا گیا ہے جنہوں نے سیاسی پشت پناہی کے باعث سرکاری جائیدوں پر بے دریغ قبضے کیے ۔سرکاری زمین سادہ لوح شہریوں کو مارکیٹ ریٹ پر قیمت لیکر فروخت کی اور سرکاری اراضی کی فروخت کے بعد ملنے والی رقوم پر خود کو ارب پتی بنا لیا ۔سرکاری اراضی پر شادی ہال فیکٹری ہاوسنگ سکیم، مارکیٹ، پلازے، کمرشل دوکانیں ،ریسٹورنٹ ، ورکشاپ، بیکرز، گودام اور پراپرٹی ڈیلنگ کے آفس بنانے والے سرفہرست ہیں ۔رہائشی آبادی میںوفاقی حکومت کی ایک کنال سے زائد اراضی کو بیچنے اورخریدنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا عندیہ دیدیا گیا ۔جبکہ مین نہر پر کمرشل جائیداد پر قبضہ کرنے اور کمرشل تعمیرات میں ملوث افراد بھی اس قانونی کاروائی کی زد میں آئیں گے ۔محکمہ ریونیو کی اعلی انتظامیہ نے آئی جی پنجاب کو ایسے شرپسند قبضہ مافیا کی لسٹ بھی مہیا کر دی جنوں نے آپریشن سے قبل مساجد میں اعلانات کروائے اور آبادی کے شہریوں کو اکسایا کے یہ آپ کے گھروں کو گرا دیں ±ان کو اپنی ڈھال بنا کر استعمال کیا تاکہ اپنے کئے ہوئے کاموں پر پردہ ڈالو سکے اور اپنے کیے اور بیچے ہوئے قبضوں کو محفوظ کر سکے ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …