ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کے حکم پر مال روڈ کو 1921ءکے نقشہ کے مطابق اصل حالت میں بحالی کے لئے 3روز کی ڈیڈ لائن پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے

لاہور(اپنے نمائندے سے) لاہور مال روڈ پر واقع قدیم پلازوں کی بحالی کے عدالتی احکامات پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کے حکم پر مال روڈ کو 1921ءکے نقشہ کے مطابق اصل حالت میں بحالی کے لئے 3روز کی ڈیڈ لائن پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے اور افسران کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے سربراہ کو عدالت کے حکم پر 3روز میں مال روڈ کے پلازو ں کو قدیمی نقشے کے مطابق بحال کر کے رپورٹ پیش کرنی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے حکم جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ مال روڈ کے پلازوں پر غیر قانونی تعمیرات برداشت نہیں۔ انہیں مسمار کیا جائے اور آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے۔ قبل ازیں مال روڈ کو اصلی حالت میں بحال کرنے کے کیس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ مال روڈ پر تاریخی ورثہ موجود جس کے تحفظ کے لئے لاپرواہی برتی جا رہی ہے۔ عدالت عالیہ کے احکاما ت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق کے زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر سٹی صفدر علی ورک کے ہمراہ آپریشن کی تیاری مکمل کر لی ہیں اور دلکش لاہور پروجیکٹ کی مکمل بحالی کے لئے بھاری مشینری عملہ ٹاﺅن انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ مال روڈ پر ڈیرے لگا لئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …