مشن کلین لاہور، قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوسرے روز بھی مختلف علاقوں سے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کا صفایا کردیا گیا

لاہور (نیٹ نیوز) مشن کلین لاہور، قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوسرے روز بھی مختلف علاقوں سے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کا صفایا کردیا گیا۔ ہربنس پورہ میں مکینوں نے آپریشن کے خلاف احتجاج کیا مظاہرین نے بھی شدید نعرے بازی کی ۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے پولیس کی مزید نفری موقع پر طلب کر لی۔ ادھر ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان کی سربراہی میں اے ٹیم نے سبزہ زار اور شیرا کوٹ کے علاقے میں غیرقانونی ٹرک اڈےاور2پلازوں سےسرکاری اراضی واگزار کروانے کے لیے آپریشن کیا اور پچاس کینال اراضی واگزار کروا لی گئی۔ آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا، ڈی سی لاہور،ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر اداروں کے سربراہوں نے آپریشن بلا تفریق جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …