اسسٹنٹ کمشنر کینٹ حیدر عباس وٹو کی نگرانی میں تحصیلدار کینٹ اور ریونیو سٹاف گواہاہ نے رنگ روڈ پر واقع صوبائی حکومت کی چار کنال 50کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی واہ گذار کروا لی

لاہور(اپنے نمائندے سے )اسسٹنٹ کمشنر کینٹ حیدر عباس وٹو کی نگرانی میں تحصیلدار کینٹ اور ریونیو سٹاف گواہاہ نے رنگ روڈ پر واقع صوبائی حکومت کی چار کنال 50کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی واہ گذار کروا لی۔ آپریشن کا آغاز دوپہر بارہ بجے کیا گیا آپریشن میں ایم ایل سی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس نے بھی حصہ لیا اسسٹنٹ کمشنر کینٹ حیدر عباس وٹو کا کہنا تھا کہ سرکاری جائیدادوں پر کئے جانے والے قبضے جتنے مرضی پرانے ہوں با اثر افراد سے خالی کروائیں گے حکومتی جائیداد کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے لینڈ مافیا کے ساتھ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق بھی اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور تاکید کی کہ سرکاری اراضی کو محکمہ ریونیو اپنی تحویل میں لیکر اس کے حوالے سے مکمل رپورٹ تیار کرے جبکہ قابض کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …