تحصیل ماڈل ٹاﺅن کے پٹوار سرکل اجودھیا پور کی جعلی سٹیمپ دستخط اور فردیں استعمال کرنے والے اشٹام فروشوں کا انکشاف

ڑلاہور(اپنے نمائندے سے) تحصیل ماڈل ٹاﺅن کے پٹوار سرکل اجودھیا پور کی جعلی سٹیمپ دستخط اور فردیں استعمال کرنے والے اشٹام فروشوں کا انکشاف علامہ اقبال رجسٹریشن برانچ کے کلرک نعیم اور دیگر سٹاف جعلسازوں کا معاون بن گیا پرانی اور استعمال شدہ فردوں پر علاقہ رجسٹری برانچ بغیر کسی تصدیق کے لاکھوں روپے لیکر رجسٹریاں پاس کروانے لگا۔ میڈیا92نیوز ویب چینل کو ملنے والی معلومات کے مطابق آصف ایسوسی ایٹس نامی اشٹام فروش محمد آصف اس جعلسازی کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے اس طرح کینٹ کچہری کے رفاقت نامی پرائیویٹ شخص کی جانب سے بھی جعلی فردوں کی تیاری میں معاونت زور و شور پر ہے۔جوہر ٹائن کے بعض ڈیلرز کے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ جوفرد پٹواری حلقہ جاری نہیں کرتا یہ اشٹام فروش اور عملہ اقبال ٹاﺅن رجسٹری برائے فرد تیار کر کے رجسٹری کی پاسنگ کا باقاعدہ ٹھیکہ طے کر دیتے ہیں نعیم نامی شخص کو اقبال ٹاﺅن برانچ میں تعینات ہوئے 10سال سے بھی زائد عرصہ ہونے کو ہے مگر یہ اہلکار اجودھیا پور کے جعلسازوں کا محافظ اور آلہ کار بن کر تمام غیر قانونی کام کر رہا ہے اس حوالے سے جو جعلی فردوں پر رجسٹری پکڑی گئی ہے اس کی تحریری رپورٹ محکمہ اینٹی کرپشن اور ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو بھی ارسال کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …