پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل

پی آئی اے کے ایک ماہ تک جاری رہنے والے بعد از حج آپریشن کی آخری پرواز آج صبح 300 سے زائد حجاج کرام کو مدینہ منورہ سے لے کر کراچی پہنچ گئی۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق ایک ماہ پر مشتمل بعد ازحج آپریشن کے دوران 240 خصوصی حج پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد جدہ اور مدینہ منورہ سے پی آئی اے کی ریگولر اور خصوصی حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار 500سے زیادہ حجاج کرام کو وطن واپس لایا گیا ۔

پی آئی اے کے چیئرمین اور سی ای او محمد ثاقب عزیز نے حج آپریشن کی کامیاب تکمیل پر پی آئی اے ملازمین کی محنت اور کاوشوں کا سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …