ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر تحصیل شالیمار، تحصیل سٹی اور تحصیل رائے ونڈ کی حدود میں آنیوالی 73ہزار ایکڑ سے زائد زرعی اراضی کو فیلڈ سے محفوظ رکھنے اور دریار کے اردگرد آبادی مکین کو فلڈ کے نقصان سے بچانے کیلئے الرٹ سگنلز دیدیا گیا

لاہور(اپنے نمائندے سے) ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر تحصیل شالیمار، تحصیل سٹی اور تحصیل رائے ونڈ کی حدود میں آنیوالی 73ہزار ایکڑ سے زائد زرعی اراضی کو فیلڈ سے محفوظ رکھنے اور دریار کے اردگرد آبادی مکین کو فلڈ کے نقصان سے بچانے کیلئے الرٹ سگنلز دیدیا گیا جبکہ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سیفن میں آنے والے 3800ہزار کیوسک پانی کو نارمل قرار دیدیا ہے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق کی ہدایت پر تحصیل شالیمار تحصیل رائے ونڈ اور تحصیل سٹی کے اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی تحصیلوں کی حدود میں آنیوالی ایسی آبادی کی لسٹ مرتب کر لی ہے جو کہ وادی کے اردگرد آباد ہیں جن کو سیلاب کی صورت میں خطرہ لاحق ہے ۔ بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے آبی ریلے کے نقصانات سے بچنے کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور نے الرٹ جاری کر دیا ہے اور اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں امدادی ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں مزید معلوم ہوا ہے کہ بی آر بی نہر سے لیکر مانگا منڈی اور رائے ونڈ تک کے علاقائی سطح پر73ہزار زرعی اراضی کو محفوظ بنانے اور دریا راوی کے اندر آباد آبادی مکینوں کو سیلابی ریلے سے بچانے کیلئے تیزی سے کام شروع کر دیا گیا ہے ریونیو سٹاف کی کثیر تعداد دریا راوی کے اندر آباد آبادی مکینوں سے ہنگامی بنیادوں پر جگہ خالی کرواتے ہوئے محفوظ پناہ گاہیں چھوڑتے ہوئے دیکھائی دیئے ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ فلڈ کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جار ہے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ راوی جسٹر کے مقام سے پانی پاکستان میں داخل ہوتا ہے جو کہ ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ بتائی جاتی ہے اور گزشتہ 12بجے جو پانی آبی ریلے کی صورت میں داخل ہوا ہے وہ 38000کیوسک بتایا جا رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے راوی کے اندر 50ہزار کیوسک پانی کی موجودگی نارمل ہوتی ہے 75000 کیوسک پانی کو میڈیا جبکہ 1لاکھ کیوسک پانی کو ہائی فلڈ قرار دیا جاتا ہے یہ پانی ہمارے لئے نقصان دہ نہ ہے۔ جبکہ وادی سیفن تک یہ پانی آتے آتے 25ہزار کیوسک رہ جائے گا اس پانی کا معمولی سا نقصان صر ف اس کو ہو گا جس نے دریا راوی کے اندر فصلیں لگائی ہیں ، کچے گھر تعمیر کئے ہوں یا جھونپڑے بنائے ہوں اس پانی سے دیگر علاقائی سطح پر کوئی خطرہ لاحق نہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …