ہربنس پورہ کے علاقہ رانی پنڈ میں وفاقی حکومت کی ساڑھے 3کروڑ روپے مالیت کی 70 مرلہ اراضی پرقبضہ کرتے ہوئے پختہ تعمیرات قائم کر دی گئیں

لاہور(اپنے نمائندے سے ) اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور تحصیلدار کی محرم الحرام میں مصروفیت ، پٹواری حلقہ شوکت علی کی ایما پر رانی پنڈ میں واقع وفاقی حکومت کی 70 مرلہ سرکاری اراضی پر میاں ریحان نامی شخص نے قبضہ کرتے ہوئے پختہ تعمیرات قائم کر دی۔ رانی پنڈ میں بلڑ پیر دربار کے سامنے میاں ریحان نامی شخص نے 70 مرلہ سرکاری اراضی پر چار دیواری کرتے ہوئے حویلی بنا لی ہے جس کو میاں ریحان ڈیرہ کا نام دیدیا گیا ہے ہربنس پورہ میں تعینات ہونے والی پٹواری خود علاقے کا مقامی ہونے کے باعث قبضہ گروپوں کیساتھ معاونت کرنے اور ان کے قبضے مضبوط کرنے میں ملوث ہے ۔ذرائع نے آگاہی دی ہے کہ پٹواری حلقہ شوکت علی نے وفاقی حکومت کی اس سرکاری اراضی پر قبضہ کروانے کے عوض بھاری رقوم بھی حاصل کی ہے۔میاں ریحان خود کو مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے کا کوآرڈی نیٹر بتایا ہے اور ہربنس پورہ کے علاقہ کا مشہور پراپرٹی ڈیلر ہے دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ظہیرلیاقت بیگ اور تحصیلدار اسماعیل شاید محرم الحرام کی ڈیوٹی سرانجام دینے میں مصروف ہیںجس کا فائدہ ہربنس پورہ کے لینڈ مافیا بھرپور طریقے سے اٹھا رہا ہے اور جن سرکاری اراضی کو واہ گزار کروایا گیا تھا ان پر دوبارہ قبضے کئے جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ذرائع نے مزید آگاہی دی کہ پٹواری حلقہ ہربنس پورہ شوکت علی نے پٹوار خانے میں دس سے بارہ پرائیویٹ اہلکار رکھے ہوئے ہیں جو کہ سارا دن موٹر سائیکل پر گھومتے رہتے ہیں تعمیرات کرنے والوں کو قبل ازیں روکتے ہیں اور فی مرلہ 10ہزار سے 50ہزار روپے وصول کرنے کے بعد دوبارہ تعمیرات کرن کی اجازت دے دیتے ہیں شہریوں کی کثیر تعداد نے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن انوار الحق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور اویس ملک سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …