آل پاکستان پی ایم ایس,پی سی ایس ایسوسی ایشن کے افسران نے اپنے جائز مطالبات نئے پاکستان کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے سامنے رکھ دیئے

لاہور(اپنے نمائندے سے)آل پاکستان پی ایم ایس,پی سی ایس ایسوسی ایشن کے افسران نے اپنے جائز مطالبات نئے پاکستان کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے سامنے رکھ دیئے۔پاکستان کے تمام صوبوں سے آنے والے سول سروسز افسران ایک موقف پر یکجا ہو گئے ۔کثیر تعداد نے سالہا سال سے ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ اور ڈی ایم جی کی مخصوص لابی پر نوازشات کی غیر قانونی پریکٹس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیاگزشتہ روز آل پاکستان پی ایم ایس,پی سی ایس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام "سول سروسز ریفارمز”پر سیمینارمنعقد کیا گیا۔سیمینار میں بلوچستان ,سندھ,خیبر پختونخواہ کے پی ایم ایس افسران کی شرکت ۔سیمینار میں صدر پی ایم ایس ایسوسی ایشن پنجاب شاہد حسین,جنرل سیکرٹری نوید شہزاد مرزا کی شرکت ۔کوارڈینیٹر پی ایم ایس کے پی کے فہد اکرام قاضی,کوارڈینیٹر پی سی ایس سندھ مشتاق احمد,خرم جہانزیب,نسیم راشد کی شرکت سیمینار میں سابق صدر پی ایم ایس ایسوسی ایشن رائے منظور ناصر کی شرکت۔ ممبر پی آراے کامران احمد,اے سٹی صفدر ورک،اے سی رائے ونڈ عاصم سلیم ، اے سی ماڈل ٹاﺅن مظہر سرور، اے سی کینٹ حیدر عباس وٹو ، اے سی شالیمار ظہیر لیاقت بیگ ،اے سی شکر گڑھ انور بریال، اے سی پنڈی علی اکبر بھنڈر، اے سی بوریوالا عمر مقبول سمیت پنجاب بھر کے اسسٹنٹ کمشنر نے شرکت کی اور دیگر صوبائی محکموں میں تعینات پی ایم ایس افسران نے شرکت کی۔ انفارمیشن سیکرٹری پی ایم ایس ایسوسی ایشن جعفر چوہدری,طارق اعوان,عدنان رشید کی شرکت پی ایم ایس افسروں کے سیمینار میں وزیر آبپاشی سردار محسن لغاری کی شرکت صدر بلوچستان پی ایم ایس نجیب اللہ,زیشان عبداللہ کی شرکت کی۔نوید شہزاد مرزا نے کہا کہ معاشرے میں تبدیلی کو نافذ کرنے والے پی ایم ایس افسروں کو ریفارمز کے معاملہ پر اعتماد میں نہیں لیا گیا. صوبے کی سب سے بڑی سروس کو "سول سروسز ریفارمز "کے معاملہ پر نظر انداز کرکے تبدیلی نہیں آسکتی۔صوبائی سروسز کے 4ہزار افسروں کو ریفارمز کمیشن میں نمائندگی دیئے بغیر تبدیلی نہیں آئے گی. سول سینئر نائب صدرپی ایم ایس قمرالزمان قیصرانی نے کہا کہ700ڈی ایم جی افسروں کیلئے 5ہزار آسامیاں رکھی گئی ہیں. جبکہ 4000 سے زائد افسران کو انڈر پریشر اور کھڈے لائن لگا رکھا ہے سروسز ریفارمز ٹاسک فورس میں دس افسران شامل ہیں.سلمان اکرم راجہ کا نام سول سروسز ریفارمز ٹاسک فورس سے نکالنے کا مطالبہ ،سپریم کورٹ میں ڈی ایم جی کے وکیل کو بھی ریفارمز کمیشن میں شامل کیا گیا ہے.وزیر آبپاشی سردار محسن لغاری نے کہا افسروں کو جائز حقوق دلوانے پر بھرپور ساتھ دوں گا.مراعات لینے سے پہلے اپنی ذمہ داریوں کا بھی احساس کرنا ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر احمد چوہان نے اس موقع پر کہا کہ سول سروسز افسران اپنا کام ایمانداری سے کریں اور سائلین کو فوری اور بروقت انصاف مہیا کریں ۔ نئے پاکستان میں آپ کے تمام جائز مطالبات مانے جائیں گے میں یہاں پر آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ایک سے دو روز میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے منسٹر سردار محسن لغاری اور دیگر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میٹنگ کراﺅں گا اور اپنے جائز مطالبات کے پورے ہونے تک آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …