ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی صفدر حسین ورک نے دارالشفقت کا دورہ کیا

لاہور(اپنے نمائندے سے) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی صفدر حسین ورک نے دارالشفقت کا دورہ کیا جہاں بچوں کو دی جانے والی تعلیم و تربیت کے نظام کا جائزہ لیا وہاں بچوں کے کھیلنے کیلئے جھولے لگوائے پی ایچ اے انتظامیہ کیساتھ ملکر پھول اور نئے پودے لگاتے ہوئے سمال پارک بچوں کے کھیلنے کیلئے بنا دیا گیا جبکہ بچوںمیںشجر کاری مہم کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی اسسٹنٹ کمشنر سٹی صفدر حسین ملک نے دارالشفقت کی انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی خوب سراہا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید آگاہی دی ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق کی ہدایت ہے کہ داراشفقت جیسے ادارے میں مقیم بچے ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت پر بھی خصوصیت وجہ دی جائے گی جبکہ میرے سمیت دیگر افسران بھی گائے بگاہے دارالشفقت ادارے کا وزٹ کرتے رہے ، معصوم بچوں کی تعلیم ، جسمانی فٹنس ، کھیل کود کے لئے پارک دیگر ضروریات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …