پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا بنکوں کو لینڈ ریکارڈ ڈیٹا کی رسائی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔جس کا مقصد اراضی مالکان کو حصول قرضہ میں آسانی فراہم کرنا ہے

لاہور(اپنے نمائندے سے )پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا بنکوں کو لینڈ ریکارڈ ڈیٹا کی رسائی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔جس کا مقصد اراضی مالکان کو حصول قرضہ میں آسانی فراہم کرنا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اتھارٹی کی جانب سے حکمت عملی اور لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے۔ جلد ہی اتھارٹی اور بینکوں کے درمیان معاہدہ طے پائے جانے کے بعد عمل درآمد شروع کردیا جائیگا۔معاہدہ کی رو سے اراضی مالکان ون ونڈو آپریشن کے تحت بینکوں حصول قرضہ کی درخواست جمع کراسکیں گے۔بینک کے نمائندے خودکار طریقہ کار سے ملکیت کی تصدیق کرنے کے بعد انتقال کا اندراج اور تصدیق کے بعد قرضہ جاری کردینگے ۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے بینک کے نمائندوں کی مرحلہ وار ٹریننگ شروع کرنے کا پلان بھی جاری کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 13 اور 14 ستمبر کو ٹریننگ کروائی جائے گی جس میں شرکاءکو لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے متعلق بریفنگ ڈیٹا کمیپوٹرازیشن سافٹ ویئر کے استعمال اور لینڈ ریکارڈ ریونیو کے ٹریننگ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 17 سے 18 ستمبر کو ٹریننگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …