بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایت پر ضلع لاہور کے شعبہ سیٹلمنٹ کے ایسے 2درجن سے زائد پٹواریوں کی فہرست بھی مرتب کر لی گئی ہے

لاہور(اپنے نمائندے سے) بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایت پر ضلع لاہور کے شعبہ سیٹلمنٹ کے ایسے 2درجن سے زائد پٹواریوں کی فہرست بھی مرتب کر لی گئی ہے جنہوں نے دوران سروس ایک بھی پٹوار سرکل کا سیٹلمنٹ مکمل نہ کیا ہے جبکہ دوسری کیٹگری میں صرف ایک ایک موضع کا سیٹلمنٹ مکمل کرنے والوں کی بھی فہرست مرتب کی گئی ہے جنہوں نے پندرہ سالوں کے دوران اپنی زیادہ تر سروس اربن موضع جات میں تعینات رہے اور جس مقصد کیلئے کنٹریکٹ کے تحت بھرتی ہوئے تھے وہ اپنے بنیادی کام سے غافل نکلے۔ میڈیا92نے وہ مرتب کی جانے والی فہرست حاصل کر لی ہے مزید معلوم ہوا ہے کہ ضلع لاہور میں 2003ءمیں کنٹریکٹ بنیادوں پر 116سے زائد پٹواری بھرتی کئے گئے جبکہ 2018ءمیں شعبہ سیٹلمنٹ ختم کرنے کے بعد 84پٹواریوں کو سرپلس پول میں بھیج دیا گیا اور ان ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لاہور نے ان میں سے 54پٹواریوں کو محکمہ مال کی خالی آسامیوں پر بھی واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے مگر اس دوران میٹنگ میں ایک اہم فیصلہ بھی کیا گیا جس کے تحت بورڈ آف ریونیو پنجاب کے اعلیٰ افسران اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن انوار الحق نے اس فیصلے پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں ہدایت کے مطابق ضلع لاہور میں ایسے پٹواریوں کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے جنہوں نے اپنی 15سال سروس کے دوران کسی ایک بھی موضع کا سیٹلمنٹ مکمل نہ کیا ہے اور ابتدائی طور پر 2درجن پٹواریوں کے نام سامنے آ چکے ہیں جنہوں نے ٹاﺅن اپنے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ کبھی ایک بھی سرکل سیٹلٹمنٹ کا کام مکمل نہ کیا ہے دوسری فہرست میںایسے پٹواریوں کا بھی ذکر کیا جا رہا ہے جنہوں نے پندرہ سال کے دوران صرف ایک اور سرکل کا سیٹلٹمنٹ مکمل کیا ہے اور وہ بھی اغلاط سے بھرا ہوا ریکارڈ نامکمل جمع کروا دیا گیا۔ریونیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے پٹواریوں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے اور ان کی سروس کی روشنی میں ان کو سزائیں اور ایسی کیٹگری میں بھی ڈالا جا سکتا ہے جہاں ان کو چھوٹے چھوٹے سرکل الاٹ کئے جائیں گے ۔ میڈیا92نے ان پٹواریوں کی فہرست حاصل کر لی ہے ان میں محمد عمران ولد جان محمد، شاہد رشید ، لیاقت علی، محمد ہارون، مشتاق احمد، امجد علی، گلفام، ندیم احمد، ملک سہیل، واجد بیگ، رانا ضیائ، راشد علی، افتخار احمد، غضنفر علی، حفیظ اللہ، محمد اصغر ولد عبدالرحمٰن، محمد اعظم، دلاور بھٹی، محمد علی، قذافی شاہ دین ، شیخ عمر فاروق، آصف رسول، سیف اللہ، محمد عنصر عباس، شبیر احمد، فرہاد علی، سید رضوان حیدر ، محمد اشفاق، طاہر وسیم، ظفر عباس شاہ سمیت 2درجن سے زائد پٹواریوں کے نام شامل ہیں۔ ریونیو ماہرین کا کہنا ہے کہ مرتب شدہ فہرست میں شامل پٹواریوں سے غبن سرکار کے تحت جتنی تنخواہیں انہوں نے حکومتی خزانے سے وصول کی ہیں وہ واپس لینی چاہئیں اور مزید محکمانہ کارروائی کے بعد ان کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جانا چاہئے جبکہ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور آفس اور بورڈ آف ریونیو پنجاب آفس کے ذرائع نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …