بورڈ آف ریونیو میں بطور سیکرٹری ریونیو تیسری مرتبہ تعیناتی میرے لئے اعزاز کی بات ہے

لاہور(عامر بٹ سے) بورڈ آف ریونیو میں بطور سیکرٹری ریونیو تیسری مرتبہ تعیناتی میرے لئے اعزاز کی بات ہے بورڈ آف ریونیو کے سینئر افسران صرف کام کرنے والے ملازمین کو ترجیح دیتے ہیں بورڈ آف ریونیو میں صرف کام کام اور کام کرنے والے افسران ٹھہر سکتے ہیں باقی اپنی جلد ٹرانسفر کروا لیتے ہیں ایم پی ڈی ڈی ہیں لیکچر دیکر ریونیو سٹاف کی رہنمائی کرنا اچھا لگتا ہے سابق ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اور ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر ریونیو سٹاف کی رہنمائی کرنا اچھا لگتا ہے مقبول احمد دھاوالہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ میں نے ہی تیار کی تھی جس میں مجھے ہی مدعی بنا کر محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر دیا حالانکہ اس کا بڑا کریڈٹ کیپٹن ظفر اقبال کو جاتا ہے جو کہ اس انکوائری اور مقدمہ کو صحیح معنوں میں فالو اپ کر رہے تھے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پنجاب اور بورڈ آف ریونیو پنجاب کے سیکریٹری ریونیو کا تیسری مرتبہ چارج سنبھالنے والے آفیسر لیاقت علی بھٹی نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں دوران انسپکشن ایسی غلط پریکٹس کی روک تھام کی جس سے پبلک کو عرصہ دراز خوار ہونا پڑتا تھا بلکہ قوانین کی بھی خلاف ورزی کی جا رہی تھی ریونیو سٹاف کو ہدایت کرتے ہوئے درست سمت سے کام لیا سیکریٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب لیاقت علی بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ میری زیادہ تر سروس بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہے اپنی سروس کے دوران چاپلوسی کی بجائے صرف ہارڈ ورکنگ سے کام کرنے کو ترجیح دیا ہے جس سے افسران میرے کام کو پسند کرتے ہیں تھوڑے عرصہ بعد ریٹائر ہونے کے بعد بھی لیگل پریکٹس جاری رکھنے کا ادارہ ہے کوشش ہے کہ اپنا کام ایمانداری سے کروں جس کا صلہ اللہ تعالیٰ کی ذات پاک ضرور دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …