ملالہ یوسف زئی سے کس اہم شخصیت نے ملاقات کی؟جانیئے اہم خبر

کراچی/اوٹاوا:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔
جسٹن ٹروڈو نے اس ملاقات کا احوال ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ملاقات کو زبردست قرار دیا اور لکھا کہ ’ہم نے جی 7 کی صنفی مساوات مشاورتی کونسل کے حوالے سے بات چیت کی اور ہمارا عزم ہے کہ دنیا بھر کی زیادہ سے زیادہ خواتین اور لڑکیاں اسکول جاسکیں’۔
ملالہ یوسف زئی نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے وقت دینے اور ہر بچے کی تعلیم کے لیے عہد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔


ملالہ یوسف زئی کا تعلق سوات سے ہے جنہیں 2009 میں 12 برس کی عمر میں اسکول سے واپسی پر دہشت گردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد ان کو علاج کے لیے لندن لے جایا گیا اور وہ اب وہیں مقیم ہیں۔
ملالہ کو کینیڈا کی اعزازی شہریت دے دی گئی
ملالہ اس وقت لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، ساتھ ہی وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق کے لیے بھی کام کرتی ہیں جس کے لیے ملالہ فنڈز کا قیام عمل میں لایا گیا۔
ملالہ کو اپریل 2017 میں کینیڈا کی اعزازی شہریت دی گئی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے ملالہ کو جہالت کے اندھیروں میں تعلیم کی روشنی قرار دیتے ہوئے ان کے کینیڈین شہری بننے پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …