دبئی میں مقیم پاکستانی ہو جائیں ہوشیار، اہم ترین خبر جانیئے

دبئی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر قانونی تارکین جنہیں مہلت کے دوران وقتی طور پر اقامہ جاری کیا گیا ہے انہیں چاہئے کہ 6 ماہ کے اندر اپنے لئے نئی ملازمت اور کفیل تلاش کریں۔
بصورت دیگر مدت ختم ہونے سے پہلے انہیں ملک چھوڑنا ہوگا اور وہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی رعایت سے بھی محروم ہو جائیں گے، اس خبر کے بعد سمندر پار پاکستانیوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔
العریبیہ نیوز کے مطابق یہ بات امارات کے محکمہ اقامہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مہلت کے دوران اپنا قیام اور کام قانون کے دائرے میں لانے کے لئے جن غیر ملکیوں کو 6ماہ کا اقامہ دیا گیا ہے وہ اس مدت کے دوران ہی نیا کفیل تلاش کرلیں۔
کفیل نہ ملنے کی صورت میں 6ماہ کی مہلت ختم ہونے سے پہلے ملک سے چلے جائیں ورنہ انہیں رعایت سے محروم کردیا جائے گا۔ محکمہ اقامہ نے کہاہے کہ 6ماہ ختم ہونے سے پہلے ملک چھوڑ کر جانے والے نئے ویزے پر واپس آسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ چھہ ماہ کے بعد مہلت سے فائدہ اٹھانے والے کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …