اختیارات کے ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری زمینیں بیچنے کی اطلاعات پر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سے صوبے بھر میں آن لائن موضع جات کے ذریعے محفوظ کئے جانے والے سرکاری ریکارڈ کی تفصیلی رپورٹ طلب

لاہور(میڈیا 92 نیوز) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں تعینات سروس سنٹر انچارج کی جانب سے بذریعہ ٹاسک، جبکہ اے ڈی اے ایل کی جانب سے بھی اختیارات کے ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری زمینیں بیچنے کی اطلاعات پر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سے صوبے بھر میں آن لائن موضع جات کے ذریعے محفوظ کئے جانے والے سرکاری ریکارڈ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی صوبے بھر کے رولر ایریا جات میں آنیوالی سرکاری جائیدادوں کے

ریکارڈ کا پٹوار خانہ جات اور آن لائن کئے جانے والے موضع جات کے ریکارڈ سے موازانہ کروایا جائے گا مزید معلوم ہوا ہے کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری کالونی شاہ رخ نیازی کی جانب سے 7/8/2018کو ایک تحریری مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سے جہاں صوبے بھر کے آن لائن موضع جات میں محفوظ کئے جانے والے سرکاری ریکارڈ کی بابت تفصیلی رپورٹ مانگی گئی ہے وہاں صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنر سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ آن لائن موضع جات کا مینوئل ریکارڈ کیساتھ موازانہ کروائیں

تاکہ معلوم ہو سکے کہ سرکاری اراضی میں کہاں کہاں تضاد پایا جا رہا ہے اور اس کو درست بھی کیا جا سکے بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے متعدد سروس سنٹر انچارج نے بذریعہ ٹاسک ہزاروں کنال سرکاری زمینیں بیچ ڈالی ہیں جس کی ایک بڑی مثال فیصل آباد میں 700 کنال اراضی بھی بتائی جا رہی ہے جس میں سروس سنٹر انچارج برائے راست شامل ہے مگر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اس کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے اس طرح بعض اے ڈی ایل آرز کی جانب سے بھی اختیار ات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری زمینوں کو فروخت کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے جس کی بابت تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے بھیجے جانے والے ریکارڈ اور مینوئل ریکارڈ کے موازانہ کئے جانے کے بعد حتمی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …