تحصیل رائے ونڈ کے پٹوار سرکل رکھ کھمبا کے ریکارڈ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کئے جانے کی اطلاعات ، 10سال سے ایک ہی پٹوار سرکل پر راج کرنے والے سیٹلمنٹ کے پٹواری نے سپیلس پول کی فہرست سے اپنا نام ہی نکلوا دیا

لاہور(اپنے نمائندے سے)تحصیل رائے ونڈ کے پٹوار سرکل رکھ کھمبا کے ریکارڈ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کئے جانے کی اطلاعات ، 10سال سے ایک ہی پٹوار سرکل پر راج کرنے والے سیٹلمنٹ کے پٹواری نے سپیلس پول کی فہرست سے اپنا نام ہی نکلوا دیا پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے تمام انتظامی افسران اور اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ 3سال سے موضع نوٹیفائیڈ ہونے کے باوجود آن لائن کروانے میں ناکام ہو گئے پٹوار خانے میں ظفر اور صفدر نامی پرائیویٹ اہلکاروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا اہل علاقہ سرعام رشوت وصولی پر ریونیو سٹاف کے خلاف سراپا احتجاج بن چکے ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پٹوار سرکل رکھ کھمبا میں دس سالوں سے تعینات پٹواری افتخار احمد جو کہ شعبہ سیٹلمنٹ میں سیٹلمنٹ کرنے کی غرض سے بھرتی ہوا تھا ٹاﺅن ایک ہی پٹوار سرکل میں تعینات رہتے ہوئے سیٹلمنٹ مکمل نہ کر سکا بلکہ ریکارڈ میں بڑے پیمانے کی رد و بدل کرتے ہوئے ایسے ایسے کام کر ڈالے ہیں کہ اگر پٹوار سرکل رکھ کھمبا کی بستہ پڑتال کر دی جائے تو بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور ریکارڈ کیس رد و بدل کئے جانے کے انکشافات سامنے آئیں گے مزید معلوم ہوا ہے کہ پٹوار سرکل رکھ کھمبا تین سال قبل ہی نوٹیفائیڈ ہو چکا ہے جس کو تین سال قبل ہی آن لائن ہو جانا چاہئے تھا مگر مذکورہ پٹواری نے سابقہ سیاسی شخصیات کے اثر و رسوخ سے ناصرف اپنا تبادلہ ایک ہی سرکل میں کروائے رکھا بلکہ سابقہ طاقتور ترین بیورو کریٹس کیپٹن ظفر اقبال کو بھی اس موضع کو آن لائن کرنے سے روکے رکھا اور تاحال ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ بھی پٹوار سرکل رکھ کھمبا کو نہ تو آن لائن کروا سکے اور نہ ہی پٹواری حلقہ سے نجات دلا سکے مزید انکشاف ہوا ہے کہ پٹواری افتخار احمد سیلٹمنٹ کا پٹواری ہونے کے باوجود سرپیلس پل میں جانے والی فہرست سے اپنا نام نکلوانے میں کامیاب ہو چکا ہے جبکہ موجودہ حالات میں پٹوار سرکل کا ریکارڈ صفدر اور ظفر نامی پرائیویٹ افراد کے قبضے میں موجود ہے جس کی ویڈیو اور تصاویر بھی منظر عام پر آ چکی ہیں پٹوار سرکل رکھ کھمبا کے سینکڑوں شہریوں نے پٹوار خانے کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ریکارڈ پرائیویٹ سٹاف سے فوری واپس لیا جائے جو کہ لینڈ مافیا کیساتھ ملکر ریکارڈ میں رد و بدل کر رہے ہیں اور مذکورہ پٹواری کو سپیلس بل میں بھجوایا جائے تاکہ میرٹ پر کسی دیگر ریونیو ریکارڈ کی حق تلفی نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …