اوور سیز پاکستانیوں کو بڑا حق مل گیا، اچھی خبر آگئی، جانیئے

اسلام آباد:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اوور سیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔
رجسٹریشن کا یہ سلسلہ 15 ستمبر کی رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز رجسٹریشن کا آن لائن سسٹم نادرا کی مدد سے چلایا جارہا ہے اور اوور سیز پاکستانی آفیشل ویب سائٹ پر چیک کرسکتے ہیں کہ کن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ‎سمندر پار پاکستانی آئی ووٹنگ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے اور انتخابی فہرستوں میں رجسٹرڈ افراد ہی آئی ووٹنگ کے لیے رجسٹرڈ ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو نائیکوپ نمبر، ای میل اور دیگر تفصیلات درج کرکے سائن اپ کرنا ہوگا، جس کے بعد ای میل پر تصدیقی پن کوڈ موصول ہوگا،‎ پن کوڈ کے اندراج پر ووٹر کو تصدیق کا تکمیلی پیغام بھیجا جائے گا۔
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت مل گئی، سپریم کورٹ نے حکم دیدیا
الیکشن کمیشن کے مطابق انٹرنیٹ ووٹنگ کے وقت ووٹر اپنا ای میل اور پاس ورڈ درج کرے گا اور ‎تصدیقی سوالات کے جواب دینے پر نام آن لائن ووٹنگ کے لیے درج ہو جائے گا۔
‎سمندر پار ووٹر پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 تا شام 5 بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے، تاہم صرف ‎متعلقہ حلقوں کے سمندر پار ووٹرز ہی اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔
اس کے لیے ‎ووٹر اپنے امیدوار کے نام کے بٹن کو پریس کرے گا اور کنفرم پر کلک کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 17 اگست کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی فُل بینچ نے ضمنی الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی تھی۔
سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …