فراڈ جعلساز ی اور دھوکہ کرپشن مین ملوث پٹواری کے خلاف مقدمہ درج پٹواری شیخ عمر فاروق نے شہری کی ایک کنال ارضی جعلسازی سے کسی اور کو منتقل کردی

لاہور(میڈیا 92 نیوز) فراڈ جعلسازی، دھوکہ دہی موضع اجودھیا پوڑ کے سابقہ اور حال تعینات موضع سائواڑی پٹواری شیخ عمر فاروق کے خلاف کرپشن ثابت ہونے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ نمبر44/18 درج کر لیا نئے پاکستان می کرپٹ اہلکاروں کے خلاف اعلان جنگ کا طبل بج گیا کرپشن کرنے والے حوالات میں بند ہوں گے ترجمان اینٹی کرپشن نے عندیہ دیدیا معلومات کے مطابق فراڈ جعلسازی دھوکہ دہی اور ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرتے ہوئے سابقہ پٹواری اجودھیا پوڑ شیخ عمر فاروق نے شریف شہری کی ملکیتی رقبہ تعدادی ایک کنال غیر قانونی طورپر منتقل کر دیا جس میں بدنام زمانہ ڈیلر میاں نثار احمد جمال بھٹی بھی شامل ہے درخواست گزار طارق محمود کی درخواست پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کی الزام ثابت ہونے پر سابقہ پٹواری اجودھیا پور شیخ عمر فاروق، میاں نثار ولد تاج دین، جمال بھٹی، ولد لال بھٹی، جی ایم جاوید شناخت کنندہ محمد عیل ظفر اور گواہ محمد ابرار کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر لاہور ریجن نے مقدمہ نمبر 44/18میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک انوسٹی گیشن افسر کو دیدیا ہے۔ پاکستان میں کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کرپشن کا طبل بج چکا ہے ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا کہ مزلمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا کرپٹ اہلکار معاشرے کا ایک ناسور ہیں ان کو حوالات میں بند کریں گے اور متاثرہ شہری کو ہر ممکن داد رسی لیکر دیں گے ، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے موقف دیا کہ ایسی کالی بھیڑوں کیلئے محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے ایسے اہلکار کو نوکری سے فوری فارغ کیا جائے گا اس کے خلاف انکوائری بھی کی جائے گی ۔ اگر کسی سرکاری اراضی کی فروخت میں ملوث نکلا تو اس کے خاف سخت قانونی کارروائی میں خود کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …