دبئی میں پاکستانی نوجوان سنگین جرم میں گرفتار ہوگیا،جانیئے بڑی خبر

دبئی (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)ابوظہبی پولیس نے ایک پاکستانی نوجوان کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم سے ایک کلوگرام کے قریب میتھا مفیٹمین نامی نشہ آوردوائی برآمد ہوئی جو اُس نے اپنی کار کی سیٹ پاکٹ میں چھپارکھی تھی ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو کسی نے منجری کی کہ اکیس سالہ نوجوان جس کا تعلق پاکستان سے ہے ،منشیات فروشی میں ملوث ہے۔جس پر ڈرگ انفورسمنٹ آفیر نے نوجوان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ استغاثہ کی جانب سے ملزم پر ممنوعہ نشہ آور دوائی کی فروخت کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔جبکہ ملزم نے عدالت میں ستغاثہ کی جابنب سے اگلے گئے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے اپنی بے گناہی کی دہائی دی۔اُس کا کہنا تھا کہ وہ منشات خود استعمال کرتا تھااور منشیات فروشی سے اُس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انسداد منشات پولیس کے ایک لیفٹیننٹ نے عدالتی کاروائی کے دوران استغاثہ کو بتایا کہ ایک منجر نے انہیں اطلاع دی تھی کہ راس ال خور کے علاقے میں مقیم ملزم خود بھی منشیات کا استعمال کرتا ہے اور اسے فروخت بھی کرتا ہے ۔اس اطلاع کے بعد ملزم کی تلاش اور گرفتاری میں مقیم ملزم خود بھی منشیات کا استعمال کرتا ہے اور فروخت کرتا ہے ۔اس اطلاع کے ملزم کی تلاشی اور گرفتاری کے لیے استغاثہ کے دفتر سے اجازت لی گئی ۔جس کے بعد پہلے ملزم کی راس الخو رمیں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا وہاں ملزم موجود نہیں تھا۔
بعد میں منجر کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ پاکستانی نوجوان الوحیدہ کے علاقے میں منتقل ہوگیا ہے ۔جس پر مذکورہ علاقے میں چھاپہ ماراگیا تو ملزم اپنی کار میں موجود تھا ۔کار کی تلاشی کے دوران ڈرائیونگ سیٹ کے پچھلی جانب بنی پاکٹ سے منشیات برآمد ہوئی جو ملزم نے پلاسٹک کے ایک باکس میں ڈال رکھی تھی ۔منشیات کی برآمدگی پر ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ۔
جس کے بعد اُس کی نئی رہائش گاہ کی بھی تلاشی لی گئی مگر وہاں سے کوئی ممنوعہ شے برآمدنہیں ہوئی ۔انسداد منشیات کے لیفٹیننٹ کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا تھا کہ اُسے منشیات ایک ہم وطن نے فراہم کی تھی اور سے ایک شخص کو ایک ہزار درہم کے عوض سپلائی کرنے کا کہا تھا ،ملزم نے پولیس کے روبرو یہ بھی مانا تھا کہ وہ گرفتاری سے قبل تین بار منشیات فروخت کرچکاہے ۔پریذائیڈنگ جج عرفان عمر نے مقدمے کی کاروائی 13ستمبر 2018ءتک ملتوی کردی ہے اسی روز مقدمے کا فیصلہ بھی سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …