بورڈ آف ریونیو کے شعبہ کالونی کے ڈپٹی سیکرٹری شاہ رخ نیازی اور محکمہ ریونیو کے شعبہ نزول لینڈ نے سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے نزول لینڈ کی جائیدادوں پر کئے جانے والے قبضوں کے پول کھول کر رکھ دیئے

لاہور(عامر بٹ سے)بورڈ آف ریونیو کے شعبہ کالونی کے ڈپٹی سیکرٹری شاہ رخ نیازی اور محکمہ ریونیو کے شعبہ نزول لینڈ نے سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے نزول لینڈ کی جائیدادوں پر کئے جانے والے قبضوں کے پول کھول کر رکھ دیئے 30,30سال سے نزول لینڈ کی جائیداد پر قابض ہونے کے دعویدار سیٹلایٹ تصاویر کے ذریعے تیار کی جانے والی رپورٹس میں جھوٹے ثابت ہونے لگے نزول لینڈ کی جائیدادوں پر غیر قانونی طور پر تعمیرات کرنے والا مافیا جدید طریقے سے فراڈ، جعلسازی کو عیاں کرنے والے اس فارمولے کی ایجاد پر چکرا کر رہ گیا جبکہ بورڈ آف ریونیو پنجاب کے شعبہ نزول لینڈ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے ۔جس میں قبضوں کا سراغ لگانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے مزید معلوم ہوا ہے کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب کے شعبہ کالونی کے ڈپٹی سیکرٹری شاہ رخ نیازی نے سرکاری جائیدادوں کو محفوظ کرنے کے لئے نیا طریقہ کار ایجاد کر دیا ہے ۔مزید معلوم ہوا ہے کہ نزول لینڈ کی سینکڑوں جائیدادیں عرصہ دراز سے مختلف با اثر لینڈ مافیا کے قبضے میں موجود ہیں اور 1998ءسے لے کر 2013ءتک وقفے وقفے سے نزول لینڈ کی جائیدادوں پر مقامی لینڈ مافیا شعبہ نزول کے نچلے سٹاف کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کرنے میں مصروف ہے اور نزول لینڈ کی جائیدادوں پر کئے جانے والے قبضو ںکو 30سال پرانے قبضے ظاہر کرتے ہوئے خود کو قانونی طور پر جائز قابض ہونے کے دعویٰ کرتے ہوئے مختلف عدالتوں سے بھی رجوع کر رہے ہیں گزشتہ ایک ماہ قبل بورڈ آف ریونیو نے بطور ڈپٹی سیکرٹری کالونی کا چارج سنبھالنے والے ڈپٹی سیکرٹری شاہ رخ نیازی نے نزول لینڈ کی جائیداد پر قبضہ کرنے اور فراڈ، جعلسازی میں ملوث افراد پر گرفت ڈالنے کے لئے سیٹلائیٹ کے ذریعے نئے سرے سے رپورٹس تیار کرتے ہوئے زمینی حقائق کا صحیح معنوں میں جائزہ لینے کے بعد سیٹلائیٹ امیج کے ذریعے قبضوں کا سراغ لگانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اب تک حکومت پنجاب انتہائی قیمتی کمرشل جائیدادوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے والے افراد کی نا صرف نشاندہی کر رہے ہیں۔بلکہ اس جائیداد پر قابض لینڈ مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کیلئے سفارشات بھی مرتب کی جا رہی ہے بورڈ آف ریونیو ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی قابضین کے خلاف اب صحیح معنوں میں کارروائی کرنے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …