بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ضلع لاہور کے شعبہ سیلٹمنٹ کے 84سے زائدپٹواریوں کی قسمت بدل کر رکھ دی

لاہور(عامر بٹ سے) بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ضلع لاہور کے شعبہ سیلٹمنٹ کے 84سے زائدپٹواریوں کی قسمت بدل کر رکھ دی سیکرٹریٹ سرپیلس پول میں جانے والے 84پٹواریوں کو ریگولر کرتے ہوئے محکمہ مال میں ضم کرنے کا عندیہ دیدیا ڈپٹی کمشنر لاہور سرپیلس پول میں جانے والے پٹواریوں کی واپسی کیلئے مراسلہ لکھیں گے سیکریٹری سٹیلٹمنٹ پنجاب نے پریکٹس کی تصدیق کر دی فارغ کئے جانے اور ضلع بدر کئے جانے کی افواہیں غلط نکلی روزنامہ ’’پاکستان ‘‘کو ملنے والی معلومات کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ضلع لاہور کے شعبہ سیٹلمنٹ کے 84پٹواریوں کو ضلع بدر کئے جانے اور نوکریوں سے فارغ کئے جانے والی تمام اطلاعات اور افواہوں کو مسترد کر دیا ہے بورڈ آف ریونیو کے سیکریٹری سیٹلمنٹ پنجاب سید منیر شاہ نے روزنامہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ضلع لاہور کے شعبہ سیٹلمنٹ کے 84پٹواریوں کو سرپیلس پول میں بھی گیا ہے ضلع بدر یا فارغ نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ ان کو ریگولر کرتے ہوئے ان کی تعیناتی محکمہ مال میں ہو جائے گی اور جو کبھی سیٹلمنٹ کے نام سے الگ ونگ چلایا جا رہا تھا اس کو بند کیا گیا ہے اب یہ پٹواری ڈپٹی کمشنر کو جواب دے ہوں گے اس حوالے سے ہم نے اپنے جاری کردہ لیٹر میں واضح لکھا بھی ہے اور ڈپٹی کمشنر ان پٹواریوں کے سرپیلس پول میں جانے کے بعد تحریری مراسلہ لکھیں گے اور ان کو محکمہ مال میں ضم کر دیا جائے گا من گھڑت اور غلط افواہوں کی تردید کرتے ہیں نہ تو کسی کو نوکری سے فارغ کیا جائے نہ کسی کو ضلع بدر کیا جارہا ہے سیکریٹری سیٹلمنٹ پنجاب منیر نے بورڈ آف ریونیو کی جانب سے شعبہ سٹیلٹمنٹ کے پٹواریوں کو مستقل کئے جانے کی بھی تصدیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …