محکمہ مسلم اوقاف کے ملازمین اور جعلسازوں کے گروہ نے مسلم اوقاف کی ملکیتی زمینیں لیز پر کروانے کا جھانسہ دیکر شریف شہری سے ایک کروڑ سے زائد رقم ہتھیا لی

لاہور(اپنے نمائندے سے) محکمہ مسلم اوقاف کے ملازمین اور جعلسازوں کے گروہ نے مسلم اوقاف کی ملکیتی زمینیں لیز پر کروانے کا جھانسہ دیکر شریف شہری سے ایک کروڑ سے زائد رقم ہتھیا لی ۔ محکمہ اینٹی کرپشن بھی جعلسازوں کا محافظ بن گیا۔ شہری نئے پاکستان میں انصاف کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گیا، چیف جسٹس آف پاکستان اور ڈی جی اینٹی کرپشن سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔مزید معلوم ہوا ہے کہ لاہور کینٹ کے رہائشی ریٹائرڈ صوبیدار رشید احمد نے روزنامہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا محکمہ مسلم اوقاف میں تعینات کرک سہیل احمد اور محمد یاسر نے پرائیویٹ پراپرٹی ڈیلر مقصود علی، تنویر احمد اور شفقت اللہ پر مشتمل ایک گروہ بنا رکھا ہے جو کہ سادہ لوح افراد کو مسلم اوقاف کی سرکاری اراضی 100سالہ لیز پر دلانے کا جھانسہ دیتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہے ۔ مقصود علی، محمد یاسر کلرک اور تنویر احمد نے مجھے بھی مسلم اوقاف کی مختلف زمینوں کو دیکھا کر جھانسہ دیا کہ آپ کو سو سالہ لیز پر جگہ لیکر دیں گے اس حوالے سے 57کنال رقبہ تعدادی تکیہ مستان شاہ، موضع محمود بوٹی دکھا کر پانچ لاکھ روپے وصول کر کے ایک لاکھ دس ہزار کی محکمانہ رسید دیدی گئی۔ دوسرا رقبہ تکیہ حیدر شاہ 44کنال اراضی کے عوض 23لاکھ پچاس ہزار وصول کئے اس طرح دیگر کمرشل پلاٹ دیکھا کر بھی وقفے وقفے سے مجھ سے لاکھوں روپے کی وصولیاں کرتے رہے جن کی تمام رسیدیں اور ویڈیو فوٹیج بھی ثبوت کے طور پر موجود ہے تاہم کئی روز گزر جانے کے بعد بھی مذکورہ افراد نے مجھے لیز نہ کروا کر دی تو میں نے محکمہ اینٹی کرپشن میں درخواست دیدی جس پر الزام ثابت ہونے پر محکمہ اینٹی کرپشن میں درخواست دیدی جس پر الزام ثابت ہونے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ نمبر13/8 درج کر لیا مگر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لانے کی بجائے بعدازاں محکمہ اینٹی کرپشن کے انوسٹی گیشن افسران نے ساز باز کرتے ہوئے ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کو بے گناہ کرنے کیلئے اپنی ہی درج کردہ ایف آئی آر کو غلط ثابت کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں جو کہ ملزمان کیساتھ باہمی ملی بھگت کا منہ بولتا ثبوت ہے ملزمان مجھ سے ایک کروڑ سے زائد رقم ہتھیا چکے ہیں اور میری طرح سینکڑوں شہری بھی ان کے جھانسے میں آ کر لوٹتے جا رہے ہیں شہری ریٹائر صوبیدار رشید احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان وزیر اوقاف اور ڈی جی اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ میری زندگی بھر کی جمع پونجی سے مجھ کو محروم کر دیا گیا ہے میری داد رسی کی جائے مجھے انصاف دلایا جائے ۔ میری رقم ملزمان سے واپس دلوائی جائے اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Back to Conversion Tool
Urdu Home

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …