بورڈ آف ریو نیو پنجاب کے تحت پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پرا جیکٹ نے پا س شدہ رجسٹریوں کا پورٹل لائیو کر دیا

(میڈیا 92 نیوز)
پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پرا جیکٹ نے پا س شدہ رجسٹریوںکے پورٹل کو پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھا رٹی (PLRA)اور پلس (PULSE)پراجیکٹ کی ویب سایٹ پر لائیو کر دیاہے۔ یہ پورٹل پنجاب میں جائیداد کی رجسٹری سے متعلق آن لائن خدمات کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم مہیا کرے گا ۔

رجسٹری آف ڈیڈز کا پورٹل لا ئیو ہونا پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پرا جیکٹ کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ مزید برآں پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پرا جیکٹ نے صو بہ پنجاب میں 1947 سے لے کر اب تک زمین کی ملکیت اور متعلقہ لین دین کے ریکارڈ پر مشنمل رجسٹری آف ڈیڈز کے 151ملین صفحات کو سکین کر لیا ہے۔ علا وہ ازیں اب تک پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پرا جیکٹ کے تحت13ملین رجسٹریز کو ڈیجیٹا ئز کیا جا چکا ہے اور رجسٹری آ ف ڈِیڈز پو رٹل کے ذریعے اس ڈیٹا تک ریکا ر ڈ روم جا ئے بغیرگھر بیٹھے با آ سا نی رسا ئی کو ممکن بنا یا گیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

پرا جیکٹ ڈا ئر یکٹر عا صم سلیم نے کہا کہ ارا ضی ریکا رڈ کی ڈیجیٹا ئز یشن کے اس انقلا بی منصو بہ کے ثمرات عوا م لنا س تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …