ڈرامہ سیریل ‘خئی’ کی آپانا کا اپنی طلاق سے متعلق حیران کُن انکشاف

کراچی: مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘خئی’ میں آپانا کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہِ نور حیدر نے اپنی شادی اور طلاق سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا۔

نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ‘خئی’ کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے، شاندار اداکاری اور منفرد کہانی کی وجہ سے اس ڈرامے کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

ڈرامے میں برلاس خان اور آپانا کے کردار کو بہت مقبولیت مل رہی ہے اور مداح ان دونوں کرداروں کی اصل زندگی سے متعلق معلومات جانے میں کافی دلچسپی ظاہر کررہے ہیں جبکہ کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ دونوں کردار اب پاکستانیوں کا نیا کرش ہیں۔

ڈرامے میں آپانا کا کردار ماہِ نور حیدر نے ادا کیا ہے جوکہ اس سے پہلے کئی ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں لیکن انہیں شہرت آپانا کے کردار سے ملی ہے۔

‘خئی’ سے شہرت پانے والی اداکارہ ماہِ نور حیدر نے حال ہی میں میگزین ‘فوشیا’ کو انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنی ناکام ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

دورانِ انٹرویو ماہِ نور حیدر نے انکشاف کیا کہ اُن کی شادی 22 سال کی عمر میں ہوگئی تھی، اُن کے کالج کی تعلیم مکمل ہی ہوئی تھی کہ 21 سال کی عمر میں اُن کا رشتہ آگیا تھا اور پھر والدین نے شادی کردی تھی۔

ماہِ نور حیدر نے کہا کہ اُن کی شادی کم عُمری میں ہوئی، اُس وقت عقل بھی کم تھی اور بدقسمتی سے وہ شادی طویل عرصے تک نہیں چل سکی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …