اکثریتی حکومت یا مخلوط، پاکستان کو نیا بیل آؤٹ پروگرام چاہیے، بلوم برگ

نیویارک: بلوم برگ نے کہا ہے حکومت اکثریت سے بنے یا مخلوط، پاکستان کو نیا بیل آؤٹ پروگرام چاہیے۔

عالمی جریدہ بلوم برگ کے ایشیا فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈ منیجر روچر ڈیسائی نے کہا ہے حکومت اکثریت سے بنے یا مخلوط، پاکستان کو نیا بیل آؤٹ پروگرام چاہیے۔

 

انھوں نے کہا انتخابی نتائج جو بھی ہوں، آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے۔ پاکستان کے بیرونی قرضوں کی صورتحال غیریقینی، غیرمستحکم ہے۔ اسے آئندہ 6 ماہ میں کئی ادائیگیاں کرنا ہیں، اسے لمبے عرصے کا بڑا قرض پروگرام چاہیے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج عالمی مالیاتی بحران سے بہت سستا بازار ہے۔پاکستانی بازار کا قیمت اور آمدنی تناسب کم ترین سطح پر ہے، حصص قیمتوں میں سیاسی، اقتصادی خدشات شامل ہونے کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج سستا ہے۔ شرح سود آئندہ 9 سے 12 ماہ میں کم ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …