عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں سامان کی ترسیل جاری

اسلام آباد: کل ہونے والے عام انتخابات 2024ء کے لیے ملک بھر میں انتخابی سامان کی ترسیل جاری ہے۔

تمام پریذائیڈنگ  افسران کو ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر سے پولنگ مٹیریل بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی سیکیورٹی میں پولنگ اسٹیشنز پر بھجوایا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز پر پریذائیڈنگ  افسران کو عمل درآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی انتخابی مواد کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عرفان نواز میمن کے مطابق اسلام آباد کے تینوں حلقوں این اے 46 ، این اے 47 اور این اے 48 میں پولنگ میٹیریل متعلقہ حلقے کو دیا جارہا ہے۔

الیکشن کمیشن سندھ  کی جانب سے بھی انتخابی سامان کی پولنگ اسٹیشن تک ترسیل کا کام  جاری ہے۔ پشاورالیکشن کمیشن سے 3 مختلف مقامات پر الیکشن سامان کی ترسیل کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ ملتان میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس سے الیکشن کا سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …