میگنیزیم جسمانی سرگرمیوں کیلئے کیوں اور کتنی مقدار میں ضروری؟

میگنیزیم جسمانی افعال کیلئے اہم معدنیات میں سے ایک ہے جو بلڈ پریشر کو نارمل رکھنا، ہڈیوں کو مضبوط بنانا اور دھڑکنوں کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق آج کے دور میں لوگوں کی اکثریت میگنیزیم والی غذائیں مناسب مقدار میں نہیں کھارہے۔ ایسے بالغ افراد جو میگنیزیم کی تجویز کردہ مقدار سے کم مقدار لیتے ہیں ان میں سنگین بیماریوں جیسے دل کی بیماری، ذیابیطس اور بعض کینسر کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے جبکہ کم میگنیزیم اوسٹیوپوروسس (ہڈیوں کی بیماری) کا اہم سبب ہے۔

اگرچہ میگنیزیم کی شدید کمی بہت کم پیش آتی ہے لیکن مندرجہ ذیل حالتوں کا شکار افراد میں میگنیزیم کی شدید کمی کا  خطرہ دوگنا ہوتا ہے۔

1) گردوں کی بیماری

2) Crohen’s disease یا اس جیسی دیگر بیماریاں جو ہاضمے کو متاثر کرتی ہیں

3) پیراتھائرائاڈ کے مسائل

4) ذیابیطس اور کینسر کیلئے مخصوص ادویات

5) بڑی عمر کے افراد

6) شراب نوشی

روزانہ کتنی مقدار درکار

مذکورہ بالا تحریر میں ہم نے میگنیزم کی افادیت اور اس کی کمی کے نقصانات پر بات کی تاہم اس بات کا بھی خیال رکھا ضروری ہے کہ مخصوص حالتوں جیسے عمر، جنس میں میگنیزم کی مقدار مختلف ہوگی۔ درج ذیل چارٹ میں ماہرین کی جانب سے عمر اور جنس کے حساب سے میگنیزم کی مقدار کا تعین کیا گیا ہے:

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …