پیپلز پارٹی کی کراچی میں طیارے سے فضائی تشہیری مہم

کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابی مہم چلانے کے لیے سیاسی جماعتوں نے طیاروں کا استعمال شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر کو تشہیری مہم کے دوران چیئرمین پاکستان یپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں ریلی پر طیارے سے پمفلٹ گرائے گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سلیم مانڈوی والا نے انتخابی مہم کے لیے اسکائی ونگز سے رجوع کیا تھا۔

 

سول ایوی ایشن نے اسکائی ونگز ایوی ایشن کو سیاسی انتخابی مہم کے لئے پرواز کی خصوصی اجازت دی تھی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن 2024 میں ملک میں پہلی بار آسمان سے طیاروں کے ذریعے انتخابی مہم چلائی جارہی ہے جس کے لیے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے نجی ایوی ایشن کمپنی اسکائی ونگز کی خدمات حاصل کی ہیں۔

کراچی، نوابشاہ اور دیگر شہروں میں فضا سے انتخابی پمفلٹ گرانے کے لیے امیدواروں نے رابطے کیے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …