پلس کے شعبہ آئی ٹی برانچ کی حکمت عملی کام کرگئی، صوبے بھر کا انتہائی اہم ریکارڈ اور ڈیٹا محفوظ بنا دیا گیا

لاہور (اپنے نمائندے سے)
پلس کے شعبہ آئی ٹی برانچ کی حکمت عملی کام کرگئی، صوبے بھر کا انتہائی اہم ریکارڈ اور ڈیٹا محفوظ بنا دیا گیا

زمین کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے تمام صوبائی محکموں کے ترقیاتی اقدامات کو پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ (PULSE) کے ساتھ منسلک کردیا گیا

چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر یکم جنوری سے پنجاب بھر میں مینوئل رجسٹری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

اس مقصد کے لیے پنجاب کے تمام اضلاع میں ای رجسٹریشن سنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں

ان ای رجسٹریشن مراکز میں بورڈ آف ریونیو سے متعلق تمام خدمات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جائیں گی

جو شہریوں کے لیے ایک بہترین خدمت ثابت ہوں گی اور شہریوں کو مختلف دفاتر کے چکر لگانے سے بچائے گی

اس سلسلے میں ابتدائی مرحلے میں تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ای-رجسٹریشن مراکز قائم کیے جائیں گے

اس کے علاوہ چیف سیکرٹری کی طرف سے LDAکے اختیار کردہ طریقے سے تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنے اور راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو پلس پراجیکٹ سے منسلک کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …